Islam Times:
2025-04-22@02:01:02 GMT

کراچی میں 4 روز پانی کی فراہمی معطل رہے گی

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

کراچی میں 4 روز پانی کی فراہمی معطل رہے گی

غازی گوٹھ پر پانی کی 84 انچ قطر مین لائن کا مرمتی کام کل 10 اپریل جمعرات سے شروع کیا جائے گا، جو اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی واٹر بورڈ نے مرمتی کام کے باعث 10 اپریل سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق غازی گوٹھ پر پانی کی 84 انچ قطر مین لائن کا مرمتی کام کل 10 اپریل جمعرات سے شروع کیا جائے گا، جو اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا، تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے، رساؤ کا کام مکمل ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتر آئے گی۔ کام کے باعث نیپا، لیاری، جمشید ٹاؤن، جناح ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، حیدرآباد کالونی، لانڈھی، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 200 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو 450 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی، شہری پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی مرمتی کام جائے گا

پڑھیں:

کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ایئرپورٹ کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹریلر الٹ گیا، ٹریفک کی آمد و رفت متاثر

کراچی قذافی ٹاؤن برج پر اتوار کی صبح کنٹینر سے...

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جسے طبی امداد مہیا کر دی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے ٹینکر کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کا پانی چھینیں گے نہ چوری کریں گے، رانا ثناء
  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی
  • ارسا نے پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دی
  • راولپنڈی، 7 سالہ کرسچن بچی کی پراسرار ہلاکت، پوسٹ مارٹم میں تاخیر، لواحقین انصاف کے منتظر
  • کراچی پیاس کا صحرا
  • کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
  • حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم فراہم کی جائے گی
  • امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ  معطل
  • پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کریگا: رانا ثنا