سابق کپتان سلمان بٹ پی ایس ایل 10 کمنٹری پینل کا حصہ، فرنچائزز ناراض
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سلمان بٹ کو پاکستان سپر لیگ کے کمنٹری پینل میں شامل کیے جانے پر فرنچائزز نے ناراضگی کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق 2010 میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ پر پاکستانی کپتان سلمان بٹ اور پیسرز محمد آصف و محمد عامر کو لندن میں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی، پابندی ختم ہونے کے بعد صرف عامر ہی دوبارہ قومی ٹیم تک پہنچ سکے۔آصف طویل عرصے سے امریکا میں مقیم جبکہ سلمان لاہور میں غنی گلاس انسٹی ٹیوٹ آف کرکٹ کے سربراہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کو جب علم ہوا کہ سلمان بٹ کو کمنٹری پینل میں شامل کیا جارہا ہے تو انھوں نے حکام کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا، اس میں کسی کا نام لیے بغیر لکھا گیا کہ کمنٹری پینل میں کسی غیراخلاقی سرگرمی میں ملوث شخص، فکسر یا جیل جانے والے کو شامل نہ کیا جائے، اس سے لیگ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایس ایل حکام نے یہ مطالبہ ہوا میں اڑا دیا گیا، اگلے روز اعلان شدہ کمنٹری پینل میں سلمان بٹ کا نام بھی شامل تھا، فرنچائزز کے شکوے پر کہا گیا کہ سابق کپتان تو اردو کمنٹری کریں گے، پاکستان کے باہر کسی کو پتا نہیں چلے گا۔یاد رہے گزشتہ دنوں سلمان بٹ نے پی سی بی ڈیجیٹل کیلئے قومی کرکٹرز کے انٹرویوز بھی کیے تھے، 2023 کے اواخر میں جب انھیں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اپنا مشیر مقرر کیا تو سخت ردعمل سامنے آنے پر یہ فیصلہ فورا ہی تبدیل کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ سلمان ان دنوں جس ادارے سے وابستہ ہیں اس کے نمائندے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈ کا بھی حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کمنٹری پینل میں
پڑھیں:
نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، لندن میں قیام بڑھا دیا گیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔