پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کی آپس میں لڑائی ، تلخ جملوں کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کی آپس میں لڑائی ہوگئی جب کہ پارلیمانی پارٹی ارکان کی موجودگی میں شاہد خٹک اور شہریار آفریدی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ شاہد خٹک خیبر پختونخواہ معدنیات قانون سازی کا دفاع رہے تھے، شہریار افریدی نے اپنا نقطہ نظر پارلمانی رہنماؤں کے سامنے پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق شاہد خٹک نے کہا کہ اپ لوگ دہرا معیار رکھتے ہیں علی امین کے سامنے بھی یہی باتیں کریں، یہاں موقف دے رہے ہیں علی امین کے سامنے بھی معاملات کو رکھیں وہاں تو خاموشی رہتے ہے۔
ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی نے کہا کہ آپ نام لو، کون خاموش رہتا ہے اور کس کا دہرا معیار ہے ، آپ ہی ہیں جو ایسا انداز اپناتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:چکن اور بیف کی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس سلسلے میں بانی چیئرمین سے مشاورت کرنے کے بعد ہی بات کی جائے گی۔
کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی بانی چیئرمین نے تشکیل دی، ،ہر معاملے کی رپورٹ بھی انھیں ہی پیش کی جائے گی، رپورٹ وہی ہوسکتی ہے جس پر تینوں ارکان کے دستخط ہوں ، ایک رکن کی رپورٹ ، رپورٹ نہیں ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔