نور زمان پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے سیکنڈ سیڈ 2 نور زمان پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
ڈی اے کریک کلب میں جاری 60 ہزار ڈالرز انعامی رقم کی حامل اس چیمپیئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائیشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دے دی۔
نور زمان نے پہلے دونوں گیمز میں بالترتیب 6-11 اور 2-11 سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے گیم میں نور زمان کو 4-6 کی برتری حاصل تھی کہ ان کے حریف امیش نیرج چندرن نے ریٹائرڈ ہرٹ (زخمی ہونے کی بنیاد پر دستبرداری) کا اعلان کر دیا۔
اس طرح نور زمان نے جمعرات کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
’جیو نیوز‘ گریبوزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور انڈر پاس پراجیکٹ کو ریکارڈ 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسپیڈ کے ساتھ ساتھ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔
وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کی آمد و رفت کے لیے متبادل راستے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور سے شہریوں کو آمد و رفت میں بہت آسانی ہو گی۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ اس کوریڈور سے اسلام آباد میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو گا اور سیاحوں کو مری پہنچنے میں آسانی ہو گی۔