رحیم یار خان: ٹلو بنگلہ میں “سلطان انڑ ہیلتھ سنٹر” کا افتتاح، 24 گھنٹے مفت علاج کی سہولت
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
رحیم یار خان: ٹلو بنگلہ میں “سلطان انڑ ہیلتھ سنٹر” کا افتتاح، 24 گھنٹے مفت علاج کی سہولت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
ملتان : علی خان ترین، مخدوم سید مرتضیٰ محمود رکن قومی اسمبلی اور مخدوم سید عثمان محمود نے ٹلو بنگلہ رحیم یار خان میں “سلطان انڑ ہیلتھ سنٹر” کا افتتاح کردیا۔
سلطان انڑ ہیلتھ سنٹر ٹلو بنگلہ میں اہل علاقہ اور دیگر قریبی علاقوں کے مکینوں کے لئے صحت کی بنیادی سہولیات 24 گھنٹے مفت فراہم کی جائینگی جبکہ ہیلتھ سنٹر میں مفت چیک اپ و ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے ساتھ ساتھ ایک لیڈی ڈاکٹر بھی مستقل موجود ہونگی۔ اہلیان علاقہ نے ہیلتھ سنٹر کے قیام پر جہانگیر خان ترین، علی خان ترین، مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید عثمان محمود کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر علی خان ترین نے خطاب میں کہا کہ رحیم یار خان ہمارا گھر ہے اور ہمیں یہاں کے لوگوں سے بہت پیار ہے۔ سلطان انڑ ہمارے دل کے بہت قریب تھے وہ جلدی چلے گئے اللہ پاک سے دعا ہے کہ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
علی ترین نے مزید کہا کہ لوگوں کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید عثمان محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کی بے لوث خدمت ہمارا مقصد حیات ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلطان انڑ ہیلتھ سنٹر رحیم یار خان
پڑھیں:
عازمین حج کو ویکسین کی فراہمی آج سے شروع ہو گی
لاہور( این این آئی)عازمین حج کو ویکسین کی فراہمی آج پیر کے روز سے شروع ہوگی ۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان میں ویکسین کی فراہمی 21 اپریل سے شروع ہو گی، کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا۔کوئٹہ کے عازمین حج کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا، رحیم یارخان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل کام کرے گا۔عازمین کرام متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے۔