Nawaiwaqt:
2025-04-22@01:20:23 GMT

پی آئی اے نے 21 سال کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

پی آئی اے نے 21 سال کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 21 سال کے طویل عرصے کے بعد سال 2024 میں خالص منافع حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے سالانہ نتائج کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پی آئی اے نے 3.9 ارب روپے کا آپریشنل منافع جبکہ 2.26 ارب روپے کا خالص یا نیٹ منافع کمایا۔پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زائد رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ایئرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔ یہ نتائج پی آئی اے کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں اور ادارے کے مالی استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔یہ پی آئی اے کے لیے ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ آخری بار 2003 میں پی آئی اے نے منافع حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد کمپنی دو دہائیوں تک خسارے کا شکار رہی۔تاہم حکومت پاکستان کی سرپرستی اور جامع اصلاحات کے بعد پی آئی اے نے ایک مستحکم مالی پوزیشن حاصل کی ہے۔ پی آئی اے کی اصلاحات میں اس کی افرادی قوت اور اخراجات میں کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصان دہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ کی ریسٹرکچرنگ شامل تھی۔ان اصلاحات کے نتیجے میں نہ صرف پی آئی اے کی مالی حالت میں بہتری آئی ہے بلکہ ادارے کی ساکھ بھی مضبوط ہوئی ہے۔پی آئی اے کا دوبارہ منافع بخش ادارہ بننا نہ صرف اس کی ساکھ کے لیے فائدہ مند ہے.

بلکہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔اس مالیاتی کامیابی کا مزید فائدہ ملکی معیشت پر پڑے گا اور پی آئی اے کے مستقبل میں مزید استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔وزیر دفاع جناب خواجہ آصف نے پی آئی اے کی مالی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نجکاری کے عمل کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی اس اعلیٰ مالیاتی کارکردگی سے ادارے کے نجکاری کے امکانات مزید روشن ہوئے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی آئی اے کی پی آئی اے نے کے بعد کے لیے

پڑھیں:

صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا، باضابطہ حکمنامہ جاری

ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینٹ) کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینٹ کا اجلاس منگل، 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

 اجلاس میں اہم قومی امور، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: احسن اقبال
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • صدر مملکت نے سینٹ کا  اجلاس 22اپریل کو طلب کرلیا
  • مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب
  • پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج؛ باضابطہ گرفتار
  • فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
  • صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا، باضابطہ حکمنامہ جاری