’ای ووٹنگ محفوظ نہیں‘، الیکشن کمیشن کی اوورسیز کی ووٹنگ کے لیے درخواستیں خارج کرنے کی استدعا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے اوورسیز کی ووٹنگ کے لیے دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی۔
الیکشن کمیشن نے تحریری جواب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی مجوزہ اوپن سہولت کو غیرمحفوظ قراردیدیا
جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کی گئی ہے، الیکشن کمشین آئی ووٹنگ کا پائلٹ پراجیکٹ اکتوبر 2018 کے ضمنی انتخاب میں کرچکا۔
جواب کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کی رپورٹ منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو پیش کی جا چکی ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر پائلٹ پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا گیا۔
الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق آئی ووٹنگ محفوظ ہے نہ ووٹ کی رازداری قائم رہ سکتی ہے۔ پارلیمان کا استحقاق ہے کہ اوورسیز کی ووٹنگ کے لیے کیا طریقہ اپناتی ہے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کی صوابدید ہے کہ اوورسیز کے لیے نشستیں مختص کرے یا پوسٹل بیلٹ کا انتظام کرے۔ پارلیمان چاہے تو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سفارتخانوں میں ووٹنگ کا قانون بھی بنا سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں خارج کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں انتخابات 2024: قیدیوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ کیسےکاسٹ کیا؟
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور وکیل داؤد غزنوی نے اوورسیز کو ووٹ کا حق نہ دینے سے متعلق ترمیم چیلنج کر رکھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الیکشن ترمیمی ایکٹ الیکشن کمیشن اوورسیز ووٹنگ ای ووٹنگ پارلیمان خارج کرنے کی استدعا سپریم کورٹ صوابدید وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن ترمیمی ایکٹ الیکشن کمیشن اوورسیز ووٹنگ ای ووٹنگ پارلیمان خارج کرنے کی استدعا سپریم کورٹ صوابدید وی نیوز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا، یہ اجلاس اب 19 مئی کو ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 19 مئی کے اجلاس میں بلوچستان، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔