مردان:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے کا قرض اتارا ہے، ہمارے اقدامات کی بدولت  خیبرپختونخوا ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ہے۔

دورہ مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم اسپتال میں علاج، اسکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں، اسپتال وہ ہوتا ہے جس میں علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں، صرف عمارت اسپتال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کر رہےہیں، سرکار کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے عوام اسے اون کریں اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے میں حکومت کی مدد کریں، جب ہم نے حکومت سنبھالی تو صحت کارڈ کے تحت علاج معطل اور  17 ارب روپے کے بقایاجات تھے، اسی دیگر محکموں میں اربوں روپے کے بقایاجات تھے جو ہم ادا کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہم نے جو اقدامات کیے ان کی بدولت خیبر پختونخوا ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ہے، ہم نے اصلاحات کیں اور وہ پیسہ خزانے میں جمع کر رہے ہیں جو پہلے سسٹم میں غائب ہوتا تھا، ہم نے گزشتہ 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے کا قرض اتارا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے قرضوں پر چلنے والی قومیں خودمختار اور خوددار نہیں ہوتیں، آئندہ سال کا بجٹ ہمارے وژن کے مطابق ہوگا، اس میں وہی منصوبے ہوں گے جن کا محور عوام کی فلاح ہوگی، کوشش ہوگی جو منصوبہ شروع کیا جائے اسے مقررہ ٹائم لائنز میں ہی مکمل کیا جائے، ہم ان ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں جو سالوں سے چل رہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بڑی ترقیاتی اسکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہونگی جبکہ چھوٹے کاموں کے لیے نمائندوں کو 50 50 کروڑ روپے دیئے جائیں گے، آئندہ بجٹ میں ہر حلقے کو دو دو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے، این ایف سی کی مد میں 256 ارب روپے اضافی  سالانہ ہمارا آئینی حق بنتا ہے جو نہیں دیا جا رہا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہر فورم پر اپنا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ رہے ہیں، صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ایک ہوکر بھرپور جدو جہد کی ضرورت ہے، ہم اپنے حقوق حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں اور پورا یقین ہے مل کر صوبے کو ہر لحاظ سے خود کفیل بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں ارب روپے

پڑھیں:

’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی

جاپان کے ایک شخص نے 10 سال پیسے جمع کرکے نئی فراری خریدی لیکن وہ ایک گھنٹہ بھی اس کا لطف نہیں اٹھا سکا۔

جاپانی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک نوجوان میوزک پروڈیوسر ہونکون کی افسوسناک کہانی کے چرچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چار دروازوں والی فراری کی پہلی گاڑی میں اور کیا خاص ہے؟

ہونکون نے 10 برس تک پیسے جوڑ کر اپنی ڈریم کار فراری 458 اسپائیڈر خریدی لیکن گاڑی لینے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی پہلی ہی ڈرائیو کے وقت وہ جل کر خاک ہوگئی۔

اپنی دردناک کہانی بیان کرتے ہوئے ہونکون نے بتایا کہ وہ اپنی ڈریم کار سے صرف چند منٹوں کے لیے ہی لطف اندوز ہو سکا کیونکہ اس میں 16 اپریل کو اس وقت آگ لگ گئی جب وہ اسے ٹوکیو میں شوٹو ایکسپریس وے پر چلا رہا تھا۔

وہ جب اپنی 458 اسپائیڈر کو چلاکر نکلا تو اس میں سے سفید دھواں اٹھنے لگا۔ پہلے تو اس نے سوچا کہ یہ دھواں اس کے ساتھ والی کار سے آرہا ہے لیکن جیسے ہی وہ گاڑی دور گئی یہ واضح ہوگیا کہ دھواں اس کی فراری سے ہی اٹھ رہا ہے تو ہونکون نے گاڑی روک دی اور فائر بریگیڈ کو فون کرکے مدد بلالی۔

پھر جب تک آگ بجھانے والی گاڑی وہاں پہنچتی اگلے 20 منٹ تک اس نے اپنے خوابوں کو جلتے دیکھا، اس کی آنکھوں کے سامنے اس کی برینڈ نیو فراری جل کر مکمل تباہ ہوچکی تھی۔

مزید پڑھیے: 28 سال قبل چوری ہونے والی ’فیراری‘پولیس نے بالآخر ڈھونڈ نکالی

ہونکون نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں جاپان میں واحد شخص ہوں جسے اس طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہونکون نے X پر جلتی ہوئی کار کی تصویر کے کیشپشن میں لکھا کہ میں نے 43 ملین ین (3 لاکھ 6 ہزار امریکی ڈالر) خرچ کیے اور مجھے صرف یہ تصویر ملی۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہونکن کی فراری پر کسی ٹکر کا کوئی نشان نہیں ہے لیکن تحقیقات ابھی جاری ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ گاڑی کے انجن میں لگی تاہم وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی بی وائی ڈی الیکٹرک کاروں کی ملکہ ٹیسلا کو کس طرح مات دے رہی ہے؟

تاہم اپنی بدقسمتی پر بیحد غمگین جاپانی آئیڈل گروپ چوکورابی کے پروڈیوسر ہونکون کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہرحال میں زندہ بچ جانے پر خوش ہوں کیوں کہ گاڑی دھماکے سے پھٹ بھی سکتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جاپان کا بدقسمت شخص فراری نئی فراری جل گئی

متعلقہ مضامین

  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • ’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • عوام کا ریلیف حکومت کے خزانے میں
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • یہودیوں کا انجام
  • جواہر لال نہرو سے صرف خاندانی وراثت نہیں بلکہ سچائی اور حوصلے کا سبق بھی ملا، راہل گاندھی
  • کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • ینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی