اوساکا عالمی ایکسپو میں چین کا پویلین: ایک شاندار سبز مستقبل کا سفر ہے
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
بیجنگ :2025 اوساکا عالمی ایکسپو میں چین کا پویلین اپنی شاندار نمائش کے ساتھ جلوہ گر ہوا۔ “چائنیز بک سکرول” سے متاثر ہو کر، اس نے فن تعمیر اور نمائش کو ایک مکمل ہم آہنگی میں پیش کیا ہے، گویا یہ کھلی ہوئی تاریخ کی ایک طویل دستاویز ہے جو چین کی کہانی سناتی ہے۔چین کے پویلین میں داخل ہوتے ہی، داخلے کے مقام پر موجود بلند و بالا اور دلکش “چوبیس شمسی اصطلاحات کا گول چکر” اور “الفاظ کی لمبی ندی” آسمان سے اترتے ہوئے ایک جھٹکے کی طرح تاثر چھوڑتے ہیں، جو جگہ کی وسعت کو مکمل طور پر اجاگر کرتے ہیں۔ یہاں، نمائش کے طریقے انتہائی متنوع ہیں: حقیقی نمونے، متحرک تصاویر، انٹرایکٹو ماڈلز، بڑے پیمانے کے آرٹ انسٹالیشنز، اور ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چمکتے ہیں۔ اس ڈیزائن کو فن تعمیر، اندرونی ڈیزائن، ویڈیو، اور ملٹی میڈیاجیسے مختلف شعبوں کے ماہرین نے مل کر تیار کیا ہے، جو فن اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کے فلسفے پر کاربند ہے۔ یہ چین کےسبز ترقی کے تصوراور پائیدار ترقی کے چینی حل کو پیش کرتا ہے۔چین نے پویلین میں ہر جگہ کو انتہائی منصوبہ بندی کیساتھ استعمال کیا ہے اور مختلف نمائشی اشیاء کو ہم آہنگی سے ایک جگہ یکجا کیا ہے، جو ایک ایسا راستہ بناتا ہے جہاں ہر قدم پر ایک نیا منظر نظر آتا ہے، جو چینی باغوں کی رومانویت سے بھرپور ہے۔ آئیے، اوساکا ایکسپو میں چین کے پویلین میں ایک منفرد اور شاندار تجربہ حاصل کریں!
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کیا ہے
پڑھیں:
امریکا و ایران کا نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
امریکا اور ایران نے نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بارہم مستقبل میں معاہدے سے متعلق کئی اصولوں اور مقاصد پر متفق ہو گئے ہیں۔
اتفاق کیا گیا کہ بات چیت کا تیسرا دور 26 اپریل کو ہو گا جبکہ ماہرین کی سطح پر ٹیکنیکل گروپس کی میٹنگ 23 اپریل کو عمان میں ہو گی۔
اس حوالے سے عمانی وزارت خارجہ درالبوسیدی کا کہنا ہے کہ فریقین اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایسا منصفانہ مستقل معاہدہ کیا جاسکے جو یقینی بنائے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی نیت سے متعلق شکوک دور ہوں، ساتھ ہی ایران کو یہ حق حاصل رہے کہ وہ پُرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر انرجی استعمال کر سکے۔
واضح رہے کہ عمانی وزیرِ خارجہ بدرالبوسیدی کی ثالثی میں مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوا تھا۔
Post Views: 3