نادرا کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل کا اظہار خیال
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
جنگ فوٹو
پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نادرا کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، دنیا کے چند ممالک گھر بیٹھے پاسپورٹ مہیا کرتے ہیں، پاکستان ان میں سے ایک ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف افضل بھٹی کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ افضال بھٹی اور سید قمر رضا اوور سیز پاکستانیوں اور حکومتِ پاکستان کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
افضال بھٹی نے 13 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی سہ روزہ اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اوور سیز پاکستانیوں کو درپیش دیرینہ مسائل کا حل پیش کریں گے، کثیر تعداد میں اوور سیز اس کنونشن میں شرکت کریں گے، آخری دن آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ڈنر میں شریک ہوں گے۔
اسلام آباد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی .
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کی لسٹ موجود ہے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں، نان فائلرز اور فائلرز کے حوالے سے ایشو بھی حل ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ جن مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے اس پر بھی کام ہو رہا ہے۔
افضال بھٹی نے یہ بھی کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کے 80 فیصد کیسز میں ان کے اپنے رشتے دار ملوث ہوتے ہیں، پاور آف اٹارنی دیتے وقت اوور سیز پاکستانیوں کو خبردار کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں متناسب نمائندگی دینے پر بھی کام ہو رہا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اوور سیز پاکستانیوں نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔
کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورجے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پوپ کے انتقال پر کرسچن کمیونٹی سے اظہار ہمدردی و تعزیت، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی دنیا بھر کے مسیحیوں سے اظہار تعزیت کیا۔