سرفراز احمد کو کامیاب کھلاڑی اور کپتان کس نے بنایا؟ سابق کپتان نے ساری کہانی سنادی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اعظم خان اور ندیم عمر نے ہر اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں کامیاب کھلاڑی اور قومی ہیرو بنانے میں انہی 2 لوگوں کا ہاتھ ہے۔
سرفراز احمد کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جسے انہوں نے خود بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 2003,2004 میں پاکستان کرکٹ کلب گئے جس کے روحِ رواں اعظم خان اور ندیم عمر صاحب ہیں جو اب کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ہیں وہ اس کلب کے صدر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید کی سرفراز احمد سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل
سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ’یہ دو لوگ ہیں جنہوں نے 17 سال کے اس بچے کو ڈھونڈا اور اپنے کلب میں کھلایا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’17 سال کا بچہ اب 37 سال کا ہو گیا ہے لیکن وہ لوگ اب بھی کرکٹ میں موجود ہیں انہوں نے مجھے چنا اور اپنے کلب میں لے کر آئے۔ وہ اس وقت مجھ پر محنت کرتے تھے جب مجھے کوئی بھی نہیں جانتا تھا‘۔
تلاش ان کوکیجئے جو اندھیروں میں ساتھ دیتے ہیں
اجالوں میں تو کوئی نہ کوئی مل ہی جائے گا pic.
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) April 8, 2025
سابق کپتان نے مزید کہا کہ وہ تب سے آج تک میرے ساتھ ہر اچھے برے وقت میں کھڑے رہے ہیں اور انہی کی وجہ سے میں آج اس مقام پر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی زندگی میں بہت سے ایسے لوگ ہوتے ہیں جو نظر نہیں آتے وہی اصل لوگ ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ جیسے ہمارے ماں باپ ہمیں پڑھنا لکھنا سکھاتے ہیں، اچھا پہنانا سکھاتے ہیں ویسے ہی ہماری فیلڈ میں یہ دو لوگ ہیں جن کی میں دل سے عزت کرتا ہوں کیونکہ ہر اچھے برے وقت میں یہ دونوں میرے لیے کھڑے رہے اور آج بھی وہ نئے کھلاڑیوں کو متعارف کروا رہے ہیں جن میں صائم ایوب، سعود شکیل اور میر حمزہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟
سرفراز احمد کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ اقراء نامی صارف نے لکھا کہ سرفراز احمد ہمارے اصل قومی ہیرو ہیں۔
Saifi is a real national hero ????
— Iqra (@Iqra87685226) April 8, 2025
سلیم خالق لکھتے ہیں کہ سرفراز احمد کی یہی خوبی ہے کہ وہ اپنے محسنوں کو نہیں بھولتے، نہ صرف سرفراز بلکہ ندیم عمر اور اعظم خان نے پاکستان کرکٹ کو دیگر کئی ایسے کرکٹرز بھی فراہم کیے جو بعد میں اسٹارز بنے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کو پرکھنا اور پھر مواقع فراہم کر کے تراشنا ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
سرفراز احمد کی یہی خوبی ہے کہ وہ اپنے محسنوں کو نہیں بھولتے،نہ صرف سرفراز بلکہ ندیم عمر اور اعظم خان نے پاکستان کرکٹ کو دیگر کئی ایسے کرکٹرز بھی فراہم کیے جو بعد میں اسٹارز بنے،ٹیلنٹ کو پرکھنا اور پھر مواقع فراہم کر کے تراشنا ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا https://t.co/U8J5ks7OtT
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) April 9, 2025
شہزاد نامی صارف نے لکھا کہ سرفراز بھائی، ایک عام پاکستانی کے طور پر میں آپ کے کھیل کے میدان میں اور میدان سے باہر کے رویے کو بہت پسند کرتا ہوں۔ جس طرح آپ نے پاکستان کے لیے کھیلا اور پاکستان ٹیم کی قیادت کی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ اتنا اہم نہیں ہے کہ آپ نے کتنے عرصے تک کھیلا، اہم یہ ہے کہ آپ نے کیسے کھیلا۔
Sarfaraz bhai, As a common Pakistani, I love you behavior on and off the field. The way you fought for Pakistan. The way you led the Pakistan team.
Even you are out of team but we love you and your passion for
Cricket.
It’s not important how long you played, imp is how you played
— shahzad (@shahzad28098896) April 8, 2025
ایک صارف نے سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ساتھ دینے والوں کو نہیں بھولتے وہ ضرور کامیاب ہوتے ہیں اور آپ ان میں سے ایک ہیں۔
Jo log Sath dene walon ko bhoolta nae woh kamyab zaroor hota hain or app un mei sa aik hain ????
— jack (@silent_anas) April 8, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعظم خان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد ندیم عمرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا پاکستان کرکٹ کہنا تھا کہ سابق کپتان کا کہنا
پڑھیں:
ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
لاہور:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ لڑائی ریاست نے نہیں، انہوں نے شروع کی تھی، دہشت گرد ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنا ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دے رہے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کئے، جتنا چاہیں احتجاج کریں، سڑک بند نہ کریں۔
Post Views: 1