چین کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات جدید دور میں بہترین مرحلے میں ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
چین کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات جدید دور میں بہترین مرحلے میں ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :ہمسایہ ممالک سے متعلق سینٹرل ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کانفرنس سے اہم خطاب کیا۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے تمام اراکین اورچین کے نائب صدر بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ بدھ کے روزشی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں نئے دور سے لیکر اب تک اپنے ہمسایہ ممالک کےساتھ چین کے تعلقات میں حاصل شدہ کامیابیوں اور تجربے کا جائزہ لیتے ہوئے چین کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے پر مرکوز کرنے اور ہمسایہ ممالک سے متعلق کاموں کا نیا منظر نامہ تخلیق کرنے پر زور دیا ۔ کانفرنس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس وقت چین کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات جدید دور میں بہترین مرحلے میں ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات چین کے آس پاس علاقوں کی صورتحال بلکہ عالمی صورتحال دونوں میں گہری تبدیلیوں کے درمیان مربوط اور ایک اہم مرحلے میں بھی داخل ہو چکے ہیں۔
ہمیں امن، تعاون، کھلے پن اور جامعیت کی ایشیائی اقدار پر عمل پیرا رہتے ہوئے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر لیتے ہوئے بات چیت اور مشاورت کے ایشیائی سیکیورٹی ماڈل کے تحت ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر ایک بہتر مستقبل تخلیق کرنا ہوگا۔ کانفرنس میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تزویراتی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، علاقائی ممالک کو ان کی اپنے ترقیاتی راستےپر گامزن ہونے کی حمایت کرنے اور تنازعات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔کانفرنس میں پیش کیا گیا ہے کہ
ترقی اور انضمام کو گہرا کرتے ہوئے اعلی معیار کے روابط کے نظام کو قائم کیا جائے اور صنعتی اور سپلائی چینز میں تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔ مشترکہ طور پر علاقائی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کرنے کے ذریعے مختلف خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کیا جائے اور تبادلوں کو بڑھاتے ہوئے افرادی میل جول کو آسان بنایا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ڈی پی ورلڈ 20کے دستخطی بیلٹس نے کھلاڑیوں میں نئی دوڑ چھیڑ دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 سیزن 4 میں چار نمایاں بیلٹسس بہترین بیٹر ( ، سفید)، بہترین بالر)، سرخ (موسٹ ویلیوایبل پلیئر اور (نیلی )بہترین اماراتی کھلاڑی کی دوڑ باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔ چھ ٹیموں کے کھلاڑی ان باوقار اعزازات کے حصول کے لیے بھرپور مقابلے میں مصروف ہیں، جس سے ہر میچ کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ ایونٹ کے ابتدائی مراحل میں ہی شائقین سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جن میں لیگ کی تاریخ کا پہلا سپر اوور بھی شامل ہے۔گلف جائنٹس کے اوپنر پاتھم نسانکا تین اننگز میں 204 رنز اور مسلسل تین نصف سنچریوں کی بدولت سبز بیلٹ پر مضبوطی سے براجمان ہیں۔ وہ 281 پوائنٹس کے ساتھ سرخ بیلٹ کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہیں، جو ٹورنامنٹ میں ان کی شاندار فارم کا ثبوت ہے۔افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی تین میچوں میں 9 وکٹوں کے ساتھ سفید بیلٹ کی دوڑ میں سرفہرست ہیں، جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کے خزیمہ تنویر 154 پوائنٹس (50 رنز اور 6 وکٹیں) کے ساتھ نیلی بیلٹ کی قیادت کر رہے ہیں۔گزشتہ تین سیزنز میں یہ بیلٹس لیگ کی پہچان بن چکے ہیں جو ہر ایڈیشن کے بہترین کھلاڑیوں کو اعزاز اور 15 ہزار امریکی ڈالر انعام کے ساتھ نوازتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے چیمپئن (بلیک بیلٹ) کے لیے 7 لاکھ امریکی ڈالر اور رنرز اپ کے لیے 3 لاکھ امریکی ڈالر مختص ہیں۔