چین، مینوفیکچرنگ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 4.8 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
چین، مینوفیکچرنگ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 4.8 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی نیشنل ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے تازہ ترین ٹیکس ڈیٹا کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جدت کی رفتاراور جدت طرازی کے ذریعے ترقی کی نئی قوتوں کی تشکیل تیز ہوئی ہے، اور ہائی ٹیک انڈسٹری کی فروخت میں ترقی کا تیز رجحان برقرار ہے.
بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابقویٹ (VAT) انوائس کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ملک کی کل فروخت کا 29.1 فیصد ہے۔یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے جو معیشت کی مسلسل ترقی کے لیے اہم مدد فراہم کرتا ہے۔ایکوپمنٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو تیز ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، پہلی سہ ماہی میں، چین کی ہائی ٹیک انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا، جو تیزی سے بڑھنے کے رجحان کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ڈیجیٹل مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق کے شعبوں کی فروخت کی آمدنی میں بالترتیب 12 فیصد اور 11.6 فیصد اضافہ ہوا، جو ڈیجیٹل اور حقیقی دنیا کے انضمام کے مسلسل گہرے ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔ چین میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پیشرفت اور اس کے وسیع پیمانے پر اطلاق کے ساتھ ہی، تحقیقی و تکنیکی خدمات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی فروخت کی آمدنی میں بالترتیب 19.6 فیصد اور 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انڈسٹری کی فروخت کی ا مدنی میں فیصد اضافہ ہوا کے مقابلے میں گزشتہ سال
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔
اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔
بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی جس کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی تلاش کی۔
پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔