کراچی میں 84 انچ قطر لائن کا مرمتی کام، 4روز پانی کی فراہمی معطل رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی واٹر بورڈ نے مرمتی کام کے باعث کل 10 اپریل سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق غازی گوٹھ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام کل 10 اپریل جمعرات سے شروع کیا جائے گا، جو اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے، رساؤ کا کام مکمل ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتر آئے گی۔
کام کے باعث نیپا، لیاری، جمشید ٹاؤن، جناح ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، حیدرآباد کالونی، لانڈھی، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔
شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 200 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو 450 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی، شہری پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی مرمتی کام
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ زیر حراست، تھانا سول لائن منتقل
راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کو تھانا سول لائن منتقل کردیا گیا۔ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے۔
سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنوینشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنوینشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نےقانون کےخلاف کام نہیں کیا۔
اس قبل ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بےحرمتی کی گئی اسکی کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے، ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، یہ ہمارے لوگ ہیں ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Post Views: 3