امام اوغلو کی گرفتاری اردگان حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے، ترک تجزیہ کار
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
مہمت اوغتچو ترکی کی موجودہ سیاسی صورتحال کو عام طور پر بیان کرنے کے لیے "Imamoğlu بحران" کا جملہ استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی یہ غلطیاں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو درمیانی مدت میں شکست اور حکومت کو انہدام کی طرف لے جا سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں آنیوالی حالیہ تبدیلیوں کے متعلق سابق ترک سفارت کار کا کہنا ہے کہ طیب اردگان کی ٹیم نے استنبول کے میئر کا مقابلہ کرنے میں بہت سی بڑی غلطیاں کی ہیں اور یہ غلطیاں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو درمیانی مدت میں شکست اور انہدام کے دہانے پر لے جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بظاہر استنبول اور انقرہ کی سڑکوں پر صورتحال معمول پر ہے اور اردگان کے مخالفین کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور سڑکوں پر تقاریر کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوامی رائے عامہ، میڈیا اور خاص طور پر سائبر اسپیس نیٹ ورکس میں، ہم ایک قسم کے سیاسی اور سماجی تناؤ اور بدامنی کے تسلسل کو دیکھ رہے ہیں، ایسا تناؤ جس کی بنیادی وجہ استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو اور اردگان کے سب سے اہم سیاسی حریف کی گرفتاری ہے، اس حوالے سے ترکی کی حکمران جماعت اور اردگان حکومت بھی بڑے پیمانے پر پروپیگنڈہ اور میڈیا مشین ہزاروں گھنٹے کی خبریں، رپورٹیں اور پروگرام تیار کر کے نشر کر رہی ہے۔
حکمران جماعت یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ استنبول کے میئر کو مالی بدعنوانی کے الزام میں قید کیا گیا ہے، لیکن رائے عامہ کو یقین نہیں آیا اور امام اوغلو کے لاکھوں حامیوں کا کہنا ہے کہ اس کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ خود صدر سے زیادہ مقبول ہیں۔ مہمت اوغتچو ترکی کی موجودہ سیاسی صورتحال کو عام طور پر بیان کرنے کے لیے "Imamoğlu بحران" کا جملہ استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی یہ غلطیاں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو درمیانی مدت میں شکست اور حکومت کو انہدام کی طرف لے جا سکتی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عراق کے شہر نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضے پر گھر پر حاضری دی۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ کامران ٹیسوری نے نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علیؑ‘‘ کی زیارت بھی کی۔