پی ایس ایل10؛ افتتاحی تقریب کب کہاں ہوگی، کون کون پرفارم کرے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے سپرد کردی گئی۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 11 اپریل (جمعہ) کو پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں معروف گلوکار اپنی فارمنس کا جادو جگائیں گے۔
افتتاحی میچ بھی اسی روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو رات 8:30 شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ میچز کہاں اور کیسے دیکھے جاسکیں گے؟
ٹورنامنٹ 4 مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہے۔
مزید پڑھیں: سلمان بٹ کو کمنٹری پینل کا حصہ کیوں بنایا؟ فرنچائزز ناخوش
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں معروف صوفی میوزک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کے ساتھ ینگ اسٹارز کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ حسن علی کا بیان بھارتی کو میڈیا آگ لگاگیا
اسکے علاوہ پی ایس ایل انتھم کیلئے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب کے دوران شائقین کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی تقریب پی ایس ایل
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: اتوار کی چھٹی بھی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی
کراچی:اتوار کی چھٹی بھی نیشنل اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی۔
کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ دیکھنے کیلیے 32 ہزار تماشائیوں والے وینیو میں صرف 5 ہزار سے کچھ زائد شائقین موجود تھے۔
اسلام آباد کے حامی بڑی تعداد میں موجود تھے اور فرنچائز کے جھنڈے تھامے نعرے لگاتے رہے۔ نسیم شاہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
اداکار سعود بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے، مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
کراچی کنگز کی جانب سے سعد بیگ نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ میں اپنے 7 بولرز کو آزمایا۔