شدید گرمی اورہیٹ ویو کا خطرہ,پی ڈی ایم اے کا سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سٹی42: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں سکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور گرمی کی چھٹیاں جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار اور چھٹیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل، عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی بچوں کو ہلکے، ڈھیلے کپڑے پہننے کی واضح ہدایات بھی دی جائیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عارضی طور پر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر فی الفور پابندی عائد کر دی جائے اور کلاس رومز کی وینٹیلیشن، پنکھے اور کولنگ سسٹم کو فنکشنل رکھا جائے۔
اسلام میں اعضا ءاور خون کا عطیہ دینا جائز ہے:علامہ راغب حسین نعیمی
پی ڈی ایم اے نے یہ بھی کہا کہ سکولوں میں ابتدائی طبی امداد کے کاؤنٹرز قائم کیے جائیں اور ہیٹ ویو کے حوالے سے تربیت یافتہ سٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد
سٹی42: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آئندہ بورڈ امتحانات میں کمپیوٹر ٹیچرز کی ڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد کر دی ، اس حوالے سے تمام تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز امتحانات کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر ٹیچر کو سپرنٹنڈنٹ یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے امتحانی ڈیوٹی نہ دی جائے کیونکہ بیشتر سکولوں میں آئی ٹی ٹیچر واحد ذمہ دار ہوتے ہیں۔
کیلے کا چھلکا گندم کے آٹے کا بہترین متبادل
مراسلے کے مطابق کمپیوٹر ٹیچرز کی امتحانی ڈیوٹی کی صورت میں سکولوں میں کمپیوٹر کی تعلیم بری طرح متاثر ہوتی ہے جبکہ متبادل ٹیچر کی عدم دستیابی سے تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔