اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے تجارتی تعلقات کے فروغ  اور نئے ٹیرف پر مذاکرات کیلئے وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت برآمدات میں اضافے اور امریکی ٹیرف پر جائزہ اجلاس ہوا،وزیراعظم کی ہدایت پر وفد میں معروف کاروباری شخصیات، برآمد کنندگان شامل ہوئے،وفد کو وزیراعطم کی جانب سے مستقبل کیلئے مفید لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرااحد چیمہ، محمد اورنگزیب ، علی پرویز ،مشیر توقیر شاہ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اورہارون اختر شامل ہیں۔

کے الیکٹرک کے واجبات 76 ارب روپے تک جا پہنچے، نیپرا سے اربوں روپے کی منظوری کی درخواست

وزیراعظم نے کہاکہ امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،حکومت امریکا کے ساتھ تجارتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کی خواہاں  ہے،اجلاس کو مختلف متبادل لائحہ عمل بھی پیش کئے گئے۔

بریفنگ  میں بتایا گیا کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل امریکی حکومت کیساتھ رابطے میں ہے،وفد تشکیل کے دوران معروف کاروباری شخصیات، برآمد کنندگان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف16 بیڑے کیلئے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک : امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے ایف 16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

 امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق مجوزہ فیصلہ امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو تقویت دے گا کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز کے لئے امریکی و اتحادی فورسز کے ساتھ انٹرو آپریبلٹی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

 اپ گریڈ پیکیج میں لنک۔16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ ڈیٹس، تربیت اور جامع لاجسٹک معاونت شامل ہے۔ ڈی ایس سی اےکی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ یہ فروخت پاکستان کے بلاک۔52 اور مِڈ لائف اپ گریڈ ایف۔16 بیڑے کی جدید کاری اور مرمت کے ذریعے اس کی موجودہ اور آئندہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرارو مضبوط رکھے گی۔

 خط میں مزید کہا گیاکہ یہ جدید اپ گریڈز پی اے ایف اور امریکی فضائیہ کے درمیان جنگی کارروائیوں، مشقوں اور تربیت میں مزید مؤثر انضمام اور انٹرآپریبلٹی کو ممکن بنائیں گے اور طیاروں کی عمر 2040 تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ اہم حفاظتی امور کا بھی حل فراہم کریں گے۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

 واضح رہے یہ پیش رفت امریکی صدر سے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی خوشگوار ملاقاتوں کے بعدسامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پر عائد ٹیرف ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین 8سال بعد تجارتی مذاکرات
  • ترکمانستان میں عالمی کانفرنس، وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • ترکمانستان کانفرنس، وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • روس بھی جوہری ہتھیاروں میں کمی چاہتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا نے وینزویلا کے مزید 6 تیل بردار جہازوں پر پابندی لگا دی
  • نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
  • امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف16 بیڑے کیلئے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دیدی
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • امریکہ کا ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ ، درخواست گزاروں کی گزشتہ 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مکمل جانچ کی جائے گی