تاج حیدر— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں واقع مسجد یثرب میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضی وہاب، ناصر حسین شاہ، ن لیگی رہنما شاہ محمد شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور دیگر شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی کا تاج حیدر کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

اہلخانہ کے مطابق تاج حیدر کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس میں انتقال کر گئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سینئر رہنما تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی تاج حیدر کی روزہ سوگ کا

پڑھیں:

3 اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل سے فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے: نیئر بخاری

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 3 اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے۔

اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ ماضی میں عام شہریوں کے بھی ملٹری ٹرائل ہوئے ہیں، ملکی مفاد کے خلاف اقدامات، سازش اور اداروں میں تقسیم پر سویلین کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے۔

جنرل فیض کی سزا سے سیاست پر اچھا اثر پڑے گا: فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اڈیالہ سے صوبہ چلایا جارہا ہے، سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا ہے۔ سیکریٹری پریشان ہیں کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاسی قیادت کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت نہیں کرسکتی لیکن آئین کی خلاف ورزی پر پابندی لگ سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، بدترین حالات میں نصرت بھٹو اور شہید بےنظیر نے جمہوریت کی خاطر مخالفین کو بھی یکجا کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ عارضی ریلیف ڈائیلاگ کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ایسے ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی والے یوٹرن کے ذریعے بداعتمادی کی فضا پیدا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو اگلے انتخابات کے بعد وزیراعظم بنیں گے، ہم انتظار کریں گے: گورنر پنجاب
  • صدرِ مملکت کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات کردیں
  • پی پی نے بھارتی فلم کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
  • فلم دھُرندھر کیخلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
  • فیض حمیدگواہی: پارٹی رہنما،ججز، وی لاگرز بھی شکنجےمیں آئینگے، فیصل واوڈا
  • 3 اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل سے فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے: نیئر بخاری
  • بھارتی سپریم کورٹ نے شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی
  • پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار، تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے ‘ سردار سلیم حیدر 
  • پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز
  • پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کر رہے ہیں، بلاول بھٹو