پانی کی کمی پر کورونا جیسی ایمرجنسی نافذ کی جائے، تحریری حکم جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ---فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے خشک سالی سے بچاؤ کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دے دی۔
2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے گھروں میں پانی ضائع کرنے والوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں اور سوسائٹی انتظامیہ کو بھی جرمانے کرے جبکہ گھروں میں پائپ لگا کر صاف پانی ضائع کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کنٹرول کرنے میں حکومتی محکموں کو ناکام قرار دے دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ایمرجنسی کا نفاذ پی ڈی ایم اے کو پانی کے تحفظ کے لیے اقدامات میں مزید مضبوط کرے گا، پانی کے تحفظ کے لیے مختلف محکموں کے فوکل پرسنز کی کمیٹی بنائی جائے اور فوکل پرسنز پانی کے تحفظ کے بارے میں اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔
فیصلے میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ماحولیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر دریاؤں میں پانی کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو خشک سالی سے بچاؤ کے لیے بنیادی کردار ادا کرنا ہو گا، پی ڈی ایم اے پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے دیگر محکموں سے مل کر پیشگی اقدامات کرے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ واٹر ایمرجنسی کا معاملہ کابینہ میں پیش کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے کورونا کی طرز پر ایمرجنسی نافذ کی جائے اور واٹر ایمرجنسی کی سمری کابینہ میں پیش کی جائے۔
درخواستوں پر آئندہ سماعت 11 اپریل کو ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاہور ہائی کورٹ پی ڈی ایم اے پانی کی کمی عدالت نے کی جائے کے لیے
پڑھیں:
اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور
---فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے اسد عمر کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمات میں سماعت کی۔
عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کی۔
عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بھی بحال کر دیے۔