اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے ظالمانہ اور عوام دشمن اندرون خانہ اقدامات ہو رہے ہیں جو پبلک ہو جائے تو بڑا طوفان برپا ہو گا۔ ان تمام اقدامات کو روکنا ہوگا جو عوامی امنگوں کے برخلاف ہو، جنکی مختلف سطح پر ہم نے شواہد کے ساتھ نشاندہی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہاڑوں کو لیز پہ دینے کے حوالے سے ہم ایک سال سے چیختے رہے لیکن ہمارے احتجاج کو سیاسی رنگ دیکر جھٹلانے کی کوشش ہوتی رہی، ضلع سکردو سے پچاس جگہوں کی لیز پروسز میں ہے جبکہ گلتری سمیت کھرمنگ سے بیس سے مقامات کو بھی لیز کے لیے پروسز میں ڈال دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ میرے حلقے میں حکومت نے عوام کو ایک ٹیچر کے ٹرانسفر پہ لگا کر سدپارہ اور گمبہ کے پانچ سے زائد مقامات کو لیز پہ دیا ہے، موجودہ لیز پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ خطے کو بحران کی طرف نہ دھکیلیں، مقامی مائنر کی مائننگ کو روک کر پہاڑوں کو بیچ کر حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے، لینڈ ریفارمز بل کا نیا مسودہ باضابطہ طور پر ہمیں نہیں موصول ہوا تاہم عوام زیادہ خیر کی توقع نہ رکھیں، لینڈ ریفارمز بل پر عوامی تحفظات برقرار رہے تو آئینی ترمیم کی طرز پر زبردستی پاس کرانے کا مشورہ دینے والوں کو عوام رسوا کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفارمز عوامی امنگوں کے عین مطابق ہو تو بھرپور ساتھ دیں گے، موجودہ حکمران جماعتوں کے چند فیصلے سامنے کے بعد جلد عوام کے ساتھ یہ لوگ حالت جنگ میں ہوں گے، سکردو سٹی کی ٹریفک منیجمنٹ کے لئے سکمیدان کے عوام اور انجمن تاجران کو اعتماد میں لیکر ہی اقدامات اٹھائے جائیں، دیامر ڈیم متاثرین کے ساتھ وفاق کا مذاکرات نیک شگون ہے تاہم تحریک کے قائدین کو ٹیبل پر ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہیں، ڈیم متاثرین کی استقامت ضرور رنگ لائے گی۔ میدان میں کامیابی مبارک ہو تاہم ٹیبل پر کامیابی کے لیے نیک خواہشات ہیں، گلگت بلتستان میں ادارے یکطرفہ ہونے کی بجائے عدل و انصاف قائم کرنے اور عوامی اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کریں، متنازعہ خطہ گلگت بلتستان کے عوام نظام سے مایوس ہو رہے ہیں جو سب ٹھیک ہے دکھا رہے ہیں وہ درست نہیں کر رہے ہیں، ایسے ظالمانہ اور عوام دشمن اندرون خانہ اقدامات ہو رہے ہیں جو پبلک ہو جائے تو بڑا طوفان برپا ہو گا۔ ان تمام اقدامات کو روکنا ہوگا جو عوامی امنگوں کے برخلاف ہو، جنکی مختلف سطح پر ہم نے شواہد کے ساتھ نشاندہی کی ہے۔

کاظم میثم نے کہا کہ عوامی ترجمانی اور مقتدر ایوان کے اہم بینچ کو نظرانداز کیا گیا تو پانچ جولائی سے اب تک کی وارداتوں کا وائٹ پیپر شائع ہو گا، حکمران سیاسی جماعتوں کے رویے پر انتہائی افسوس ہوتا ہے کہ اتنی بھی کیا مجبوری ہے کہ اس خطے کی بربادی کا سامان دیدہ و دانستہ طور پر فراہم کریں، یہ عوام یہ خطہ ہمارا ہے تو ہماری سیاست اور کرسی ہے ورنہ فلسطین ہمارے سامنے ہیں، جان جاتی ہے چلی جائے لیکن اس خطے کو بیچنے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کریں گے، گلگت بلتستان کی معدنیات بیچنے کا اعلان کرنے والی وفاقی حکومت اور اتحادی جماعت اپنی پوزیشن واضح کر دے کہ وہ یہاں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے یا اس خطے کے سوداگر کے ساتھ۔ گلگت بلتستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت آخری دم تک کرتے رہیں گے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کاظم میثم رہے ہیں کے ساتھ

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری

جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
  • امن خراب کر کے پہاڑوں پر قابض ہونے کا جواز ڈھونڈنے کی سازش ہو رہی ہے، کاظم میثم
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری