تحریک انصاف کے غیرحاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیںوفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی و کارکنان کے خلاف 9 مئی احتجاج و دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی.
(جاری ہے)
عدالت نے پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے کیس آگے بڑھ نہیں سکتا کارکنان دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں دور سے آنے والے کارکنان کو حاضری سے استنی دیا جائے. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے کل 9 مئی مقدمات کے حوالے سے ہدایات دی ہیں اور سپریم کورٹ کی ہدایات اس کیس کے لیے بھی ہیں وکیل صفائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پنجاب کی حد تک ہیں عدالت نے تینوں مقدمات کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی. ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضی طوری و دیگر وکلا پیش ہوئے واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ شمس کالونی میں 9 مئی واقعات پر مقدمہ درج ہے اور تھانہ کھنہ میں مارچ 2023 میں احتجاج کے مقدمات درج ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کارکنان کے عدالت نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لیے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی تنظمیوں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لیے ترجیح دی جائے گی۔
9 مئی کے واقعات کے بعد غیر فعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی تنظمیں بنانے کے لیے پینل تشکیل دیے جائیں، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے۔
تنظیموں میں نااہل، غیر فعال اور متنازع رہنماء شامل نہیں ہوں گے، ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل، ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جبکہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کے صوبائی صدر کو حاصل ہوگا۔