عثمان خالد بٹ نے شادی سے متعلق بار بار پوچھنے والوں کو دو ٹوک جواب دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی سے متعلق بار بار سوال پوچھنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔عثمان خالد بٹ سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے شوبز انڈسٹری اور ذاتی زندگی کے حوالے سے سوالات پوچھے۔میزبان نے سوال کیا کہ لوگ پوچھتے ہیں تمہاری شادی کیوں نہیں ہوتی؟ اس کے جواب میں عثمان خالد نے کہا کہ میری شادی اس لیے نہیں ہورہی کیو نکہ میں شادی کیلئے کوشش ہی نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ میں اسی لیے بھی شادی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ سوسائٹی مجھے شادی کرنے کا پوچھتی ہے، میں ایک non-conformist یعنی روایتی سماجی تقاضوں سے ہٹ کر جینے والا انسان ہوں اور صرف معاشرے کو خوش کرنے کے لیے شادی نہیں کروں گا۔اداکار نے مزید کہا کہ وہ انٹرنیٹ پر ان لوگوں سے تنگ آگئے ہیں جو ان کی شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھتے ہیں، لوگوں کو میری شادی کا پوچھنے کے بجائے اپنی زندگی کی طرف دیکھنا چاہیے، لوگوں کو میرے گھر کی فکر کیوں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عیدالاضحی:جانو روں کی خریداری کرنے والوں کےلئے اہم خبر
ویب ڈیسک: شہر قائد کی سب سے بڑی مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر قائم ہونا شروع ہو گئی ہے ، آج باضابطہ طور پر مویشی منڈی کا افتتاح کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے جو 1200 ایکڑ پر محیط ہوگی۔ اس سال پارکنگ کے نرخ 50 فیصد کم کر دیے گئے ہیں۔
مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار موٹر سائیکلوں اور کاروں کے پاسز آدھی قیمت پر دستیاب ہوں گے جبکہ جانوروں کی ادویات بھی نصف قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
انتظامیہ کے مطابق منڈی کے مختلف راستوں پر 20 سے زائد سیکورٹی چیک پوسٹس قائم کی جائیں گی۔ شہاب علی نے مزید بتایا کہ اب تک 200 سے زائد جانور منڈی میں پہنچ چکے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ عیدالاضحی کے قریب آتے ہی کراچی میں مویشی منڈی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ شہری اپنے بچوں کو ساتھ لے کر منڈی آتے ہیں تاکہ جانور خرید سکیں۔
جانور خریدنے کے لیے بیوپاریوں سے بھاؤ تاؤ کو ایک فن سمجھا جاتا ہے۔ کراچی کے شہری کہتے ہیں کہ عیدالاضحی سے قبل حلال جانور گھر لانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا نہ صرف ایک دینی فریضہ بلکہ ایک ثقافتی روایت بھی ہے۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار