وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور بھی دیا۔

شہباز شریف نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے، امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری تعاون کرے: محسن نقوی

امریکی وفد کے سربراہ و محکمۂ خارجہ کے سینئر عہدے دار نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللّٰہ قوم کے لیے ایک اور خوش خبری ہے، قومی ایئر لائن کو 20 سال میں پہلی مرتبہ منافع ہوا جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے، خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، وزیرِ ہوا بازی کی قیادت میں ٹیم کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

امریکی وفد نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارک باد دی اور پاکستان کے معدنیات کے شعبے کے وسیع استعداد کا اعتراف کیا۔

ایرک میئر نے امریکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا، پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔

امریکی وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امریکی وفد شہباز شریف پاکستان کے کے ساتھ

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات,  ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے.  ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • صدر زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی کرے
  • اقبال کے نظریات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں ؛ وزیر اعظم شہباز شریف
  • ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کی 60ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، شہباز شریف
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف