پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز

لاہور:پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں ڈیوٹی جج نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی۔

پرویز الٰہی اور شریک ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کی کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حاضری معافی کی درخواست پرویز ال ہی کی پنجاب اسمبلی

پڑھیں:

گوجرخان:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، غیرمعیاری جوس تلف

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلی جوس بنانے والی فیکٹری کیخلاف بڑی کاروائی ۔فوڈ اتھارٹی حکام کی یہ کاروائی گوجرخان وارڈ نمبر 19 میں کی گئی۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے یہ کارروائی کر کے غیرمعیاری جوس سے بھری ہزاروں بوتلیں، 200 لیٹر جعلی اور غیر معیاری جوس کو تلف کر دیا۔فیکٹری مالک کو 60 ہزار کا جرمانہ عائد،فیکٹری ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی موجود نہ تھے۔

جوس پر جعلی لیبل لگا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا اور غیر معیاری رنگ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔جعلی مشروبات کے خلاف کاروائیاں شہر بھر میں جا رہی ہیں۔

آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

متعلقہ مضامین

  • جعلی و غیر ضروری کیسز کا خاتمہ؛ مقدمے کیلیے درخواست گزار کا عدالت آنا لازمی قرار
  • گوجرخان:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، غیرمعیاری جوس تلف
  • سپریم کورٹ: ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس، لاہور ہائیکورٹ بار کی متفرق درخواست دائر
  • کوئی منصوبہ چاروں بھائیوں کو اعتماد میں لئے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہئے: پرویز اشرف
  • وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے، راجہ پرویز اشرف
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار مقرر کی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کیلئے بابر اعوان نے مزید مہلت مانگ لی