وزیراعظم شہبازشریف سے ایریک میئر کی سربراہی میں امریکی وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے ایریک میئر کی سربراہی میں امریکی وفد نے ملاقات کی،وزیراعظم نے منرلز فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے،امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہونا چاہئے۔
ایریک میئر نے منرلز انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی،ایریک میئر نے امریکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا، ایریک میئر نے کہاکہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔
بھارتی طیارے میں دوران خاتون مسافر چل بسیں، پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایریک میئر
پڑھیں:
یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے اسحاق ڈار کی ملاقات، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کا دفتر خارجہ میں استقبال کیا اور انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پاگئے
شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور ہوا بازی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار سے ملاقات میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ذکر کیا کہ پچھلے ایک سال کے دوران دوطرفہ معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے کہا کہ پاکستان ہمارے دلوں کے قریب ہے، دونوں ممالک کے رہنما اور عوام اس تعلق کو مزید ترقی دینا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قدیم بھائی چارے کے تعلقات ہیں اور ان کے عوام کے درمیان محبت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دونوں ممالک کے مفاد اور بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ایک تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
دونوں نائب وزرائے اعظم نے ثقافت کے شعبے میں تعاؤن اور قونصلر امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام کی یادداشت پر دستخط کیے۔
اس کے علاوہ مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کی یاددات پر بھی دستخط ہوئے۔
نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون، علاقائی سلامتی اور لوگوں کے درمیان روابط پر گفتگو ہوگی۔
یہ دورہ دونوں جانب کے نمائندوں کو باہمی دلچسپی اور تشویش کے علاقائی و عالمی صورتحال پر اپنے خیالات کے تبادلے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔