نارووال میں ایک اور مسافر بس اُلٹ گئی، 20 سے زائد مسافر شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
یاسر عرفات : نارووال میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق نارووال تیز رفتار مسافر بس ایدیاں روڈ پر الٹ گئی، 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی تیز رفتار مسافر بس ظفروال روڈ پر الٹ گئی تھی جس میں 25 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے تھے، تیز رفتار مسافر بیس ریس لگائی ہوئی شکرگرھ سے لاہور جاتی ہے جو سینکروں مسافروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیتے ہیں شہریوں اور مسافروں نے فل فور اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
شہریوں کا کہنا تھا کہ نارووال میں مسافروں بسوں کو بنا فٹنس سرٹیفکیٹ کہ روڈ پر چل رہی ہے،یہاں ان بسوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ چیک نہیں کئے جاتے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت گلگت بلتستان میں گزشتہ دو روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت میں شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔