City 42:
2025-04-22@00:21:20 GMT

عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک: عیدالفطر گزر گئی اب عیدالاضحیٰ کب ہوگی اس سے متعلق پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں ساتھ ہی اس موقع پر چھٹیوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

 ماہرین فلکیات کی جانب سے اب تک متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی ہو چکی ہے،ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق یو اے ای میں ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

یو اے ا ی میں ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوم عرفہ سمیت4چھٹیاں ہوتی ہے  تو اگر ماہرین فلکیات کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو امارات میں جمعرات 5 جون سے (9 ذی الحج) سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

 دوسری جانب پاکستان میں بھی ہفتہ 7 جون کو عیدالاضحیٰ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے  اگر ایسا ہوتا ہے تو ملک میں میں جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہو سکتی ہیں تاہم عیدالاضحیٰ ہونے کا حتمی اعلان ہر ملک کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز


 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی

فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خنک ہے۔

محکمۂ موسمیات نے سبی و نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اندرونِ بلوچستان شمالی اضلاع میں موسم ہلکا سرد اور جنوبی وسطی علاقوں میں گرم ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکٹر کتنی رقم ملے گی؟
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی
  • عیدالاضحی:جانو روں کی خریداری کرنے والوں کےلئے اہم خبر
  • پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ
  • عیدالاضحیٰ کی تیاریاں شروع، کراچی میں عظیم الشان مویشی منڈی سج گئی
  • عیدالاضحی پر کانگو اور ہیٹ اسٹروک کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری
  • " ب "فارم آن لائن بنوانے کا طریقہ ، فیس کتنی؟
  • بانی پی ٹی آئی کے بارے زرتاج گل کی اہم پیشگوئی
  • محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی