کراچی: بھٹو کالونی میں پولیس اہلکاروں پر علاقہ مکینوں کا تشدد، دو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی:
بھٹو کالونی میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر علاقہ مکینوں نے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اہلکار مشکوک شخص کا پیچھا کرتے ہوئے ایک گلی میں داخل ہوئے، جہاں مقامی افراد نے انہیں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 5 ڈاکو گرفتار
تشدد کے دوران کانسٹیبل توقیر اور ماجد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو سر پر ڈھنڈے لگنے کی وجہ سے چوٹیں آئی ہیں، زخمی اہلکار شارع نورجہاں تھانے میں تعینات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
سندھ میں کچے کے علاقے سے اغواء ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کروالیا۔
کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹم ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم انسپکٹر راشد علی اور اہلکار وزیر علی میمن کو اغواء کر لیا تھا، جن کی بازیابی کیلئے پولیس اور شہباز رینجرز نے کارروائی کر کے بازیاب کروایا۔
انہوں نے بتایا کہ کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغواء ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے کیا تھا۔