کراچی:

شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد چھ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں مبینہ مقابلے کے دوران دو زخمی ڈاکو سمیت تین ملزمان گرفتار کرلئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عباس، عدیل اور ذیشان شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک چھینی گئی موٹرسائیکل اور متعدد موبائل فونز برآمد کیے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر ملیر کے علاقے گلشن حدید فیز 2 کے قریب بھی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس  میں دو ڈاکو وکیل اور وسیم زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوئے، جبکہ ان کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم زخمی حالت میں گرفتار

دریں اثنا کورنگی کے علاقے بلال کالونی سیکٹر 10 کاکڑ چوک کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں دو ڈاکو عظیم اور شان محمد زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

تھانہ عوامی کالونی پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار مبینہ پولیس کے مطابق

پڑھیں:

گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی 2 میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو کی ہلاک ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں کار سوار شہری کو ڈاکو پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو عادی جرائم پیش تھا اور اُس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شہری کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

دوسری طرف پولیس کو بلدیہ ٹاؤن میں منگل بازار گراؤنڈ سےایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، متوفی کی عمر 45 سے 50 سال کےدرمیان ہے، شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • نارووال: ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار