اسلام آ باد:

تحریک انصاف کے نعیم حیدرپنجوتھا نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر خان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں تاہم عمران خان سے ملاقات کی فہرست میں گوہر خان کا نام نہیں تھا۔ 

انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علیمہ خان سمیت تمام بہنوںکی ملاقات کرائی جائے، نوازشریف کی جیل میں شاہی پروٹوکول تھا آج عمران خان کی کتابوں اور ملاقاتوں پر پابندی ہے، عمران خان پر کوئی مقدمہ صحیح نہیں وہ آئین وقانون کی جنگ لڑرہے ہیں۔ 

پیپلزپارٹی کے مولابخش چانڈیو نے کہاکہ پی ٹی آئی والے انتشارپھیلاتے ہیں، یہ ان کی پہچان بن گئی ہے، غیرسیاسی راستہ اپنانے سے عمران خان کو نقصان ہوگا، آج انھیں تکلیف ہورہی ہے، ذوالفقار بھٹو کی نواسی، بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو کو اپنے والد اصف زرداری سے ملنے نہیں دیا گیا تھا، خان صاحب نے سیاست کا بیڑا غرق کیا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ کیاکرتے رہے ؟، آپ کے ساتھ ابھی تو بہت کچھ ہونا ہے، نوازشریف اور شہباز شریف نے سندھ کو کون سے منصوبے دیے؟، پانی کا معاملہ معمولی نہیں، سندھ میں قیامت برپا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رانا احسان افضل نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عمران خان سے ملاقات کے معاملے پرڈرامہ کرتے ہیں حالانکہ آج چھ لوگوں نے ان سے ملاقات کی، انھیں چودہ سال کی قید ہوئی ،کیا ہرمنگل، جمعرات کو یہی بحث ہوتی رہے گی؟، پی ٹی آئی رہنما آج پولیس وین میں خودبیٹھے، منرل کانفرنس کا ملک کو فائدہ ہوگا، سندھ میں پانی کم ہے تو پنجاب میں بھی کم ہے کیونکہ بارشیں کم ہوئیں، انھیں کوئی مسئلہ ہے تو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کریں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قانون کی حکمرانی، مالی استحکام، امن ناپید ہو تو ترقی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی، مالی استحکام اور داخلی امن ناپید ہو تو ترقی کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، معیشت کمزور ہو تو ترقی ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام "استحکام پاکستان کانفرنس" ہوئی جس سے اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاق کو آج جو خطرات لاحق ہیں وہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ فیصلے بند کمروں کی بجائے عوامی مینڈیٹ کے تحت ہوں تب ہی حقیقی استحکام آئے گا۔

ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ

آئین ایک میثاق ہے جسے بار بار توڑا گیا اور ایک بار تو ملک ہی ٹوٹ گیا، آج ہم سب نشانے پر ہیں، ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں، سلمان اکرم راجہ

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آئین کو بار بار توڑا گیا ہے، "تحریک تحفظ آئین پاکستان" آئین کے دفاع اور بہتری کے لیے ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو تو وہ تنزلی کی طرف جاتا ہے۔ 

محمود خان اچکزئی نے خطاب میں تجویز دی کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر فارم 45 والوں کی اسمبلی بنائی جائے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ملک کی بات کرنے والوں کو غدار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ، بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • قانون کی حکمرانی، مالی استحکام، امن ناپید ہو تو ترقی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، عمر ایوب
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
  • مقتدرہ ہوش کے ناخن لے، معاملات حل نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلے بغیر چارہ نہ ہوگا. سلمان اکرم راجہ