امید ہے امسال ایران میں الجزائری صدر کی میزبانی کرینگے، سید عباس عراقچی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس سال ایران میں الجزائر کے صدر کی میزبانی کی امید رکھتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے الجزائر میں ہونے والی سفارتی مشاورت پر روشنی ڈالی ہے۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دو دوست و مسلم ممالک کے طور پر، ایران و الجزائر کے درمیان طویل عرصے سے گہرے، مضبوط و برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور ہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں اور ہمارے درمیان دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ قریبی مشاورت و گفتگو کا سلسلہ باقی رہا ہے۔ الجزائر کے صدر عبد المجید تبون کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے، سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے الجزائر کے صدر کے ساتھ مختلف دو طرفہ مسائل کے بارے تفصیلی بات چیت کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون و سیاسی مشاورت اور بین الاقوامی فورمز میں باہمی تعاون بھی شامل ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ لیکن ہم نے خاص طور پر علاقائی صورتحال، خصوصا مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام کے خلاف قابض صیہونی رژیم کے گھناؤنے جنگی جرائم بالخصوص غزہ میں، پر بات کی، اور غزہ کا مسئلہ ہمارے درمیان زیر بحث آنے والے مسائل میں سب سے اہم مسئلہ تھا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں جرأت مندانہ و منصفانہ موقف پر میں الجزائر اور الجزائزی صدر کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گذشتہ 1 سال کے دوران اختیار کردہ الجزائر کے موقف پر کہ جب الجزائر سلامتی کونسل کا رکن رہا اور ہماری رائے میں، اس نے بہت ہی جرأت مندانہ موقف اختیار کئے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم، اسلامی ممالک و خطے کے ممالک کے باہمی تعاون سے ختم ہوں گے اور مَیں الجزائر کے تمام مجاہدین کی ارواح کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ جو اس ملک کی آزادی کے لئے شہید ہوئے! سید عباس عراقچی نے الجزائر کی حکومت و عوام اور اپنے ہم منصب کی مہمان نوازی کو سراہا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان سیاسی گفتگو و تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال ایران میں الجزائر کے صدر کی میزبانی کریں گے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی نے الجزائر کے صدر میں الجزائر کہا کہ اور ہم
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔
دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زید النہیان پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے بات چیت کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
سرکاری دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی تعاون، علاقائی سلامتی اور عوام سے عوام کے روابط پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ دورہ دونوں فریقین کو باہمی دلچسپی اور تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
شیخ عبداللہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کی توثیق کرے گی۔
شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا جبکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد دے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔