Islam Times:
2025-04-22@07:37:50 GMT

خیبر پختونخوا، یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی ریلی

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، اتحاد بین المسلمین کمیٹی پاکستان کے صدر نیر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، ماتمی دستہ مانکرائے کے سالار سید حیدری شاہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماء کر رہے تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء ’’تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی جلسے کی شکل میں اختیار کر گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس

یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو مین بازار سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ روڈ سے پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، اتحاد بین المسلمین کمیٹی پاکستان کے صدر نیر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، ماتمی دستہ مانکرائے کے سالار سید حیدری شاہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماء کر رہے تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء ’’تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی جلسے کی شکل میں اختیار کر گئی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے جب حجاج مقدس پر 1925ء میں قبضہ کیا تو انہوں نے مدینہ منورہ میں جنت البقیع قبرستان جس میں بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا اور خانوادہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم ہستیوں آل محمد اور اصحاب رسول (ص) کی نورانی قبور تھیں اور اس قبرستان کو خاندان آل سعود نے اقتدار کے میں آتے ہی مسمار کر دیا، اس تاریخی ظلم پر گذشتہ ایک صدی سے امت مسلمہ اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور سعودی حکومت سے اس کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے صوبائی صدر جنت البقیع کر رہے

پڑھیں:

بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔
آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ

متعلقہ مضامین

  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • پختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا: جنید اکبر 
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست ا قدام ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے، ترجمان پختونخوا حکومت