بانی سارے کارڈ الٹے کھیل کر مشکل میں پھنس گئے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سارے کارڈ الٹے کھیل کر اب مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، سب کو آزادی اور مال سب مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ملا تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی اکیلے رہ گئے ہیں سارے کارڈ الٹے کھیل کر اب مشکل میں ہیں۔ہ پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رک گئی ہے، پارٹی کے حامیوں کو پتہ چل گیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
جَلد ججز سینیارٹی کیس میں تفصیلی جواب جمع کریں گے: ایڈووکیٹ جنرل کے پی
فوٹو بشکریہ فیس بُکایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ جَلد ججز سینیارٹی کیس میں تفصیلی جواب جمع کریں گے۔
شاہ فیصل اتمان خیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ججز سینیارٹی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سے مشاورت طلب کرنے کے معاملے میں کہا ہے کہ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے ساتھ پہلی میٹنگ ہوئی ہے۔
شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ میٹنگ میں حتمی جواب تاحال تیار نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے بھیجے گئے پرفارما پر غور کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مکمل ریکارڈ منگوانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔