وزیراعظم شہبازکا مرحوم تاج حیدر کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سٹی42: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور بانی رکن تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تاج حیدر کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تاض حیدر کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آج پاکستان ایک اصول پرست سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
وزیر اعظم نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے مرحوم تاج حیدر کے اہل خانہ کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
تاج حیدر کا جنازہ
مرحوم تاج حیدر کی نماز جنازہ بدھ 10 اپریل کو بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائے
یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایسٹر کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات کی یاد دلاتا ہے، یہ موقع ہمیں ایثار، درگزر اور امن جیسی آفاقی اقدار پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج دنیا مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامنا کر رہی ہے، ایسٹر ہمیں یاد دلاتا ہے رواداری، انسانی وقار کا احترام اور پائیدار امن کا قیام ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔