نہروں پر ڈائیلاگ سے اتفاق رائے قائم کیا جائے گا، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ پوری دنیا میں ریگستان آباد کیے جارہے ہیں کیا پاکستان میں نہیں ہونے چاہئیں؟
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصدق ملک، آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی نے اظہار خیال کیا۔
حکومت پیپلز پارٹی کو ناراض کرنے پر تلی ہے، آغا رفیع اللّٰہپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں نکالنے سے سندھ کی موت واقع ہوجائے گی۔
مصدق ملک نے کہا کہ اتفاق رائے کے بغیر کوئی کام نہیں ہوگا، ڈائیلاگ کے ذریعے نہروں کے معاملے پر اتفاق رائے قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی میٹری سسٹم لگایا جارہا ہے جس سے پانی کو ٹریک کیا جاسکے گا، یہ نظام ہر صوبے کے بارڈر پر لگایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے بات کریں تو یہ بانی کی رہائی کا ذکر شروع کردیتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے عمیر نیازی نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے امن و امان اور سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مصدق ملک نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کینالز معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے تحفظات کا خاتمہ کیا جائے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
سینیئر صوبائی وزیر سرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازعہ کینالز پر شدید تحفظات ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لئے 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے، پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔