تاج حیدر پاکستانی سیاست میں شعور اور دانش کی ایک شناخت تھے
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سٹی42: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نفسِ ناطقہ تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا ، تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر تھے، وہ ایک تخلیقی ذہن کے مالک تھے۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
تاج حیدر کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لئے ایک مشعل راہ ہیں۔
تاج حیدر پاکستانی سیاست میں شعور اور دانش کی ایک شناخت تھے۔ تاج حیدر کے انتقال سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
حیدرآباد(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاوں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔