ہنگامی غذائی امداد کی امریکی بندش پر ڈبلیو ایف پی کو تشویش
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے امریکی حکومت کی جانب سے 14 ممالک میں ہنگامی غذائی امداد کے لیے مالی وسائل کی فراہمی بند کرنے کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد گویا ان لاکھوں لوگوں کے لیے سزائے موت کے مترادف ہو گا جو شدید بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔
Tweet URL'ڈبلیو ایف پی' نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ادارہ اس بارے میں وضاحت کے لیے امریکہ کی حکومت سے رابطے میں ہے اور زندگی کو تحفظ دینے کے ان پروگراموں کو جاری رکھنے پر زور دیتا ہے۔
(جاری ہے)
ادارے نے امریکہ سمیت تمام عطیہ دہندگان کی جانب سے اب تک موصول ہونے والی امداد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا عملہ دنیا بھر میں بھوک کے شکار علاقوں میں بدحال لوگوں کو ضروری غذائی مدد پہنچانے کے لیے انتھک کام کر رہا ہے۔
'ڈبلیو ایف پی' دنیا بھر میں ہنگامی حالات سے دوچار لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے اور لوگوں کو مستحکم و مضبوط روزگار کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے تاکہ کوئی انسان بھوکا نہ رہے۔
'ڈبلیو ایف پی' کے امدادی ذرائعدنیا بھر کی حکومتیں ہی 'ڈبلیو ایف پی' کو مالی وسائل کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ 60 سے زیادہ حکومتیں ادارے کے امدادی و ترقیاتی منصوبوں کی سرپرستی کرتی ہیں اور ان کی جانب سے مہیا کی جانے والی تمام مدد رضا کارانہ ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ دنیا بھر کے کاروباری ادارے بھی بھوک کے خلاف جنگ میں 'ڈبلیو ایف پی' کا ساتھ دے سکتے ہیں۔
ادارہ بھوک کے شکار لوگوں کی مدد کے لیے عام لوگوں سے بھی عطیات وصول کر سکتا ہے۔ ادارے کو لوگوں سے بحران زدہ آبادیوں کے لیے غذائی مدد اور سکولوں میں زیرتعلیم بھوکے بچوں کے لیے کھانے کی صورت میں امداد بھی ملتی ہے۔ علاوہ ازیں، غریب خاندانوں کو اپنی بیٹیاں سکول بھیجنے کی ترغیب دینے کے لیے انہیں کھانے کی فراہمی بھی ان عطیات کا حصہ ہے جو 'ڈبلیو ایف پی' کو وصول ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
— فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
ہائی کورٹ کا 3 رکنی بینچ 24 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
اس موقع پر ببنچ نے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کیا ہے۔