ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے سامنے ترک صدر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترک صدر نے وہ کردکھایا جو کوئی 2 ہزار سال میں نہ کرسکا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ شام میں باغیوں کی کامیابی اور بشار الاسد کا دھڑن تختہ ہونے پر میں نے ترک صدر کو مبارک باد دی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میں نے ترک صدر سے کہا کہ آپ نے وہ کر دکھایا جو 2000 سال میں کوئی نہ کرسکا، آپ نے شام پر قبضہ کر لیا چاہے وہ مختلف ناموں سے ہوا لیکن حقیقت یہی ہے۔
امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ ترک صدر طیب اردوان نے شام میں اپنے کسی کردار سے انکار کیا لیکن میں نے زور دیکر کر کہا کہ یہ آپ ہی تھے، لیکن چلیں کوئی بات نہیں۔
ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صحافی کے شام کے مسئلے پر ترکیہ کے کردار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا تھا۔
امریکی صدر نے ترک صدر کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ میرے صدر طیب اردوان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ مجھے وہ پسند ہیں اور وہ بھی مجھے پسند کرتے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو ترکیہ سے کوئی مسئلہ ہے تو میں اُسے حل کرا سکتا ہوں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ
پڑھیں:
روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔
واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔
دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
Post Views: 1