کراچی، جامعہ این ای ڈی میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف احتجاج، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز: قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم کے خلاف اکیڈمیا میں احتجاج ہونا ضروری ہے، غزہ کیلئے جو ہو سکا، وہ کرینگے، فلسطینی بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نہتے مسلمانوں پر ظلم افسوس ناک ہے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ این ای ڈی کے تحت "اسٹینڈ وِد فلسطین" کے عنوان سے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، احتجاجی مظاہرے میں میں اساتذہ، طلباء اور اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر اسرائیلی بربریت کے خلاف دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم کے خلاف اکیڈمیا میں احتجاج ہونا ضروری ہے، غزہ کیلئے جو ہو سکا، وہ کریں گے، فلسطینی بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نہتے مسلمانوں پر ظلم افسوس ناک ہے۔ ڈاکٹر شہنیلہ زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ظلم کر رہا ہے اور اس پر دنیا بھر کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کو سپورٹ کیا ہے۔ ڈاکٹر حرا لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک امّت ہیں اور ہمیں امّت کی طرح ہی فلسطین کے حق میں بولنا اور کھڑا ہونا چاہیے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے پیش
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔
لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی شہباز شریف کے دعوے پر سماعت کررہے ہیں جس میں وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: ہارس ٹریڈنگ الزام: سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کی بیگناہی ثابت، عمران خان کی معذرت
بانی پی ٹی آئی کے وکیل وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر جرح کررہے ہیں، وزیراعظم نے جرح سے پہلے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ جو بھی کہیں گے سچ کہیں گے اور غلط بیانی نہیں کریں گے۔
اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے جرح کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز سے پوچھا کہ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کا دعویٰ ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر نہیں ہوا؟
اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ میرے پاس لکھا ہے کہ دعویٰ ڈسٹرکٹ جج کے پاس دائر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عطاالحق قاسمی کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم کیوں دیا؟
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی طے ہوچکا ہے۔ عمران خان کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جرح کرنا میرا حق ہے۔
انہوں نے وزیراعظم سے پوچھا کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے دعوے میں کسی میڈیا ہاؤس کو فریق نہیں بنایا؟ جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
10 ارب عمران خان ہرجانہ کیس وزیراعظم شہباز شریف