لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کی تیاریاں جاری، لندن میں ہائی کمیشن کے اندر او پی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی اور ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی اہم پریس کانفرنس ۔ تین روز پر مشتمل کنونشن جو 13 اپریل سے شروع ہو گا جس میں کثیر تعداد میں اووسیز شرکت کریں گے ۔ کنونش کے آخری روز وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ڈنر میں شریک ہوں گے ۔

ہائی کمیشن لندن میں ایم ڈی اوپی ایف افضال بھٹی نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی لسٹ موجود ہے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کنونشن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

افضال بھٹی نے کہا کہ موبائل فون پر ٹیکس ہمارے ایجنڈا میں سرفہرست ہے جبکہ نان فائلرز اور فائلرز کے حوالے سے ایشو بھی حل ہو گا۔ جن مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے اس پر بھی کام ہو رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز کی جائیداد سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد کی طرز پر پورے ملک میں عدالتیں بنائیں گے۔

افضال بھٹی نے کہا کہ پندرہ سو سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں نے کنونشن میں شرکت کیلئے درخواستیں دیں ہیں اور اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے اووسیز حکومت پاکستان کے مہمان ہوں گے کنونشن میں سات سو سے زیادہ افراد شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ کنونشن کے شرکاء سے مختلف وزارتوں کے لوگ ملاقاتیں کریں گے۔ جن اوورسیز پاکستانیوں کو کسی مخصوص وزارت سے مسائل ہوں گے انکی ملاقاتیں بھی کرائیں گے۔

ہماری حکومت صرف باتیں نہیں کر رہی بلکہ عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ افضال بھٹی اور سید قمر رضا اورسیز پاکستانیوں اور حکومت پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک سوال پر افضال بھٹی نے کہا کہ کنونشن پر تنقید برائے تنقید کی برائے مثبت گفتگو ہونی چاہئیے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں متناسب نمائندگی دینے پر بھی کام ہو رہا ہے۔

اوورسیز پاکستان کنونشن کے شرکاء ریاست پاکستان کے مہمان ہوں گے۔ مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کے اسی فیصد کیسز میں انکے اپنے رشتہ دار ملوث ہوتے ہیں۔پاور آف اٹارنی دیتے وقت اوورسیز پاکستانیوں کو خبردار کرنے کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔ افضال بھٹی نے کہا کہ او پی ایف 70 کی دہائی میں قائم کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کنونشن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف منفی مہم افسوسناک ہے جبکہ موبائل فون پر ٹیکس گزشتہ حکومت کا تحفہ ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ پی آئی کی بندش گزشتہ حکومت کی وجہ سے ہوئی۔ حکومت جو اچھے اقدامات اٹھا رہی ہے اس کو سراہا جانا چاہئے۔ افضال بھٹی کا ای ہر ائرپورٹ پر او پی ایف کے ڈیسک موجود ہیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ نادرا کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ دنیا کے چند ممالک گھر بیٹھے پاسپورٹ مہیا کرتے ہیں، پاکستان ان میں سے ایک ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اوورسیز پاکستانیوں کو اوورسیز پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کنونشن کے کریں گے ہوں گے پی ایف

پڑھیں:

امارات کے نائب وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے.

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شیخ عبد اللّٰہ بن زاید النہیان کا استقبال کیا۔

شیخ عبد اللّٰہ بن زاید اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • امارات کے نائب وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت 
  • جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
  • اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی تنظیمی و تربیتی بقیة اللہ کنونشن کے دوسرے روز کا آغاز