پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی پیرس میں مقیم پاکستانی میڈیا نمائندگان سے ملاقات،
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) سفیر پاکستان فرانس ممتاز زہرا بلوچ کی دعوت پر پاکستانی صحافیوں نے سفارتخانہ پاکستان میں ان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر نے دیار غیر میں پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو سراہا ، معیشت، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم سمیت وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی جس کا مقصد پاک فرانس تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینا تھا۔
سفیر نے ان کے کردار کو سراہا اور فرانسیسی معاشرے میں پاکستان کے موقف کو مزید فروغ دینے اور پاکستانی میڈیا میں سفارت خانے کی متعدد مصروفیات کے ساتھ ساتھ پاکستانی تارکین وطن کے تعاون کی عکاسی کرنے کے لیے انہیں سفارت خانے کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے پاکستان فرانس تعلقات میں بہتری کے حوالے سے صحافیوں کو آگاہ کیا ، اور بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں ان تعلقات میں بہتری آئی ہے فرانس کے ساتھ پاکستان کی زراعت میں بہتری کے لئے کام ہورہا ہے، انہوں نے یونیسکو میں پاکستان کے قائدانہ کردار پر بھی روشنی ڈالی ، سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ فرانس کی پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق سے پاکستان کا امیج بہتر ہوگا، انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر کے نمائندوں سے ملاقاتیں کررہی ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان فرانس میں بہت مثبت کام کررہے ہیں اور فرانس کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔(جاری ہے)
سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ اور پریس قونصلر سجیلہ نوید نے تمام صحافیوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ممتاز زہرا بلوچ میں پاکستان
پڑھیں:
وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تاریخ، باہمی احترام کے ساتھ ساتھ مضبوط ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر وابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے یو اے ای کے عزم کا اعادہ کیا۔