سواتی کوملک کی خاطرمذاکرات کی اجازت دی ،عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کوبیان بازی سےسختی سے روکدیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ آج عمران خان سےبڑی تفصیلی ملاقات ہوئی۔ عمران خان نےملاقات میں کافی چیزیں ڈسکس کیں۔ اعظم سواتی کےویڈیوبیان کےبارےمیں بانی پی ٹی آئی سےپوچھا۔
عمران خان نےکہااعظم سواتی کوملک کی خاطرمذاکرات کی اجازت دی۔ عمران خان کی امریکی وفدسےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کوبیان بازی سےسختی سےمنع کیا۔
سوشل میڈیااستعمال کرنےوالےپاکستان کیخلاف کوئی بات نہ کریں۔ سوشل میڈیاکوکوئی بھی کنٹرول نہیں کرسکتا۔ قانون سازی یالوگوں کوسزادیکرسوشل میڈیاکوکنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔
عمران خان نےکہامیں نےاپنےلیےکچھ نہیں مانگناہے۔ عمران خان نےکہاسیکیورٹی ایشوپرمیں بات کرنےکیلئےتیارہوں۔
مزید پڑھیں :عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پی ٹی آئی بات چیت کیلئے کس کے جواب کی منتظر ہے؟ اعظم سواتی نے بتادیا
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، بات چیت کیلئے عارف علوی کے جواب کا انتظار ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آج یہاں عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں جنہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر بات کریں گے تو صرف جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے کریں گے، بات چیت کیلئے عارف علوی کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں انہوں نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن یہ واضح ہے کہ بات چیت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نہیں ہونی، وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کرچکے ہیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں کہا تھا کہ مانسہرہ میں میرا ایک لاکھ ووٹ تھا اب ایک ووٹ بھی نہیں ہے، پارٹی کی لیڈر شپ سے کہتا ہوں اب ہماری وہ حیثیت نہیں رہی جو پہلے تھی اب صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی اور عوام کا ساتھ ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ سابق صدر مملکت عارف علوی بہت بڑا انسان اور بانی کا رائٹ ہینڈ ہے۔