اورکزئی میں نائب تحصیلدار، مالاکنڈ میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اورکزئی میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں نائب تحصیل دار بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اپر اورکزئی سیفل درہ کے مقام پر نائب تحصیل دار کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں نائب تحصیل دار شوکت اپنے گارڈ سمیت بال بال بچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دریں اثنا مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، عینی شاہدین کے مطابق لیوی اہلکاروں کی موبائل گزرتے ہی دھماکا ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نائب تحصیل دار دھماکا ہوا کی گاڑی
پڑھیں:
منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
راولپنڈی:ملک میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مختلف آپریشنز میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر 191.164 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسقط جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.648 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح کراچی ایئرپورٹ سے کولمبو جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 516 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔
علاوہ ازیں دالبندین چاغی کے قریب ایک ٹرک میں چھپائی گئی 120 کلوگرام افیون برآمد ہوئی، جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان، پشین روڈ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 64 کلوگرام افیون پکڑی گئی، 1 ملزم گرفتار ہوا۔
اُدھر سخی سرور روڈ، ڈی جی خان کے قریب ایک ملزم سے 3 کلو چرس برآمد کی گئی جب کہ لاہور میں کارگو آفس کے ذریعے کراچی بھیجے جانے والے پارسل میں موجود 4 عدد جوتوں میں چھپائی گئی 1 کلو چرس برآمد ہوئی۔
علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ، ملتان کے قریب ایک ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔
اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔