City 42:
2025-04-21@23:26:32 GMT

یو اے ای میں پاکستانیوں کے لئے پانچ سال کا ویزا

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

سٹی42:   امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے تو خوشی کی خبر جلد آنا مشکل ہے تاہم متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )  جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی۔

 گور نرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے سفیرسے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان سے یو اے ای جانے  والوں کے لئے ویزا کے مسائل حل کرنے پر خاص طور سے بات چیت ہوئی۔

گورنر ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے سفیر  نے بتایا کہ پاکستانیوں کے لئے یو اے ای کے ویزا کے مسائل حل ہوگئے۔  محترم سفیر نے بتایا کہ اب پاکستانی 5 سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔

سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: یو اے ای کے لئے

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد:

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زید النہیان پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے بات چیت کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

سرکاری دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی تعاون، علاقائی سلامتی اور عوام سے عوام کے روابط پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ دورہ دونوں فریقین کو باہمی دلچسپی اور تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

شیخ عبداللہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کی توثیق کرے گی۔

شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا جبکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد دے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط
  • شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
  • متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
  • متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش میں جانے والوں سے متعلق نئے قوانین کیا ہیں؟