پی ٹی آئی رہنماؤں کی آپسی لڑائیاں، بیرسٹر گوہر نے راضی نامے پر آمادہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈاپور دیگر پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ اسی طرح اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں میں لڑائیاں اور اختلافات کافی حد تک بڑھ چکے ہیں، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامے پر آمادہ کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامہ کرنے پر آمادہ کرلیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اسدقیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے بات چیت کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈاپور دیگر پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ اسی طرح اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت ہماری ساری توجہ بانی چیئرمین اور دیگر گرفتار رہنماؤں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ آپس کے اختلافات سے کارکنان اور قائدین پریشان ہیں، آپسی اختلافات کو پارٹی کے اندر رکھیں۔
قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات حکومتی کابینہ پر اثرانداز نہیں ہوں گے، نہ مستعفی ہورہا ہوں اور نہ کابینہ سے ہٹانے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔ ہماری پارٹی معاملات کی طرف توجہ نہیں، جو فیصلہ کرنا ہے بانی چیئرمین نے کرنا ہے۔ نہ تو میں مستعفی ہورہا ہوں اور نہ مجھے ہٹانے کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔ اگر ہٹایا گیا تو ایک کاغذ کے ٹکڑے کے ذریعے سب کو معلوم ہوجائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اختلافات ختم کرنے پر بیرسٹر گوہر نے
پڑھیں:
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ارسلان اسلام شیخ کو ہدایت کی کہ سکھر کے عوام سے رابطے میں رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر کے شہریوں کے تمام بلدیاتی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔
انہوں نے پارٹی چیئرمین کو 25 اپریل کو کینال منصوبوں کے خلاف سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام کے انتظامات اور آنے والے مون سون سیزن کی تیاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔