Daily Ausaf:
2025-04-22@11:19:34 GMT

شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی قیادت سےاہم اپیل کر دی

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے، ان سے اپیل ہے کہ برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ایک دوسرے پر بیان بازی کریں، نہ نکتہ چینی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے ان سے اپیل کرتے ہیں، برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، میری دست بدستہ استدعا ہے اتفاق رکھیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جیل سے باہر جو لوگ موجود ہیں وہ ایک دوسرے پر بیان بازی نہ کریں، آپس میں سلوک رکھیں اور جیل والوں کے لیے کوئی قدم اٹھائیں، ان کے اختلافات سے جیل میں موجود قیادت اور کارکنوں کے دل جلتے ہیں، نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہے مگر احترام کے ساتھ برتاؤ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی صفحوں کے اندر یکجہتی رکھیں، میں قیدی نمبر 805 ہوں، مجھے بانی پی ٹی آئی نے یہ نمبر 805 دیا تھا، دیانتداری سے کہہ رہا ہوں جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں میں ان میں ملوث نہیں ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں کسی سازش، توڑ پھوڑ یا واقع میں موجود نہیں تھا، میرے خلاف جو مقدمات بنے ہیں ان میں ایک ہی الزام ہے، راولپنڈی میں 14 مقدمات ، ملتان میں 5 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے، لاہور میں 14 مقدمات سے 8 میں ضمانت ہو گئی ہے باقی 6 رہ گئے ہیں۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی پر خاموشی اختیار کروں گا، میرا کام آگ لگانا نہیں، آگ بھجانا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی نے پی ٹی ا ئی جیل میں کہا کہ

پڑھیں:

‘مردہ’ شخص زندہ ہوکر نادرا دفتر پہنچ گیا، ‘ہر جگہ الرٹ آتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں’

اسلام آباد میں نادرا کے سہولت سینٹر میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شخص جسے نادرا مردہ قرار دے چکا تھا اپنے زندہ ہونے کو ثابت کرنے سینٹر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: نادرا نے پوسٹ آفیسز میں شناختی کارڈ سروس کیوں بند کی؟

بظاہر مردہ شخص نادرہ کے اسٹاف کو یقین دلاتا رہا کہ وہ زندہ ہے تاہم نادرا نے انہیں مردہ قرار دیدیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے نادرا میں شکایت کی تو ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی لاش لے کر دفتر آکر بتائیں، ایسے میں پاس کھڑا ایک بندہ اس شخص سے ان کی بیگم کا نام پوچھتا ہے جس پر شہری کہتا ہے وہ بیوہ ہوچکی ہیں! اس پر وہاں موجود تمام افراد ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔

متاثرہ شہری یہ بھی شکایت کرتے نظر آئے کہ میں اپنا مال اور جائیداد کس کے نام کروں، ابھی میں نے اپنی وصیت بھی نہیں لکھی تھی، میں جہاں بھی جاتا ہوں الرٹ آجاتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں۔

متاثرہ شہری اسٹاف سے یہ بھی استفسار کرتے نظر آئے کہ کیا ان کے بینک میں پینشن آنا بھی بند ہوجائے گا۔

اس پر وہاں موجود اسٹاف نے انہیں ایف 11 میں اپنی یونین کونسل جاکر درست اندراج کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹاف مردہ شخص موت نادرہ یونین کونسل

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر انتقال کرگئے
  • کراچی: معروف شیف ذاکر حسین انتقال کر گئے
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • پی ایس ایل 10: اتوار کی چھٹی بھی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی
  • وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ
  • مریخ پرکھوپڑی جیسی پراسرار چٹان دریافت
  •  قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے :  عمرایوب
  • امریکا میں پابندی کے خدشات کے بعد پاکستانی طلبہ کے لیے کن ممالک میں بہترین مواقع موجود ہیں؟
  • ‘مردہ’ شخص زندہ ہوکر نادرا دفتر پہنچ گیا، ‘ہر جگہ الرٹ آتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں’