جی سی ایل دوحہ میں 27 مئی سے شروع ہوگی ، پاک بھارت مقابلے پر سب کی نگاہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
دبئی : لیجنڈری کرکٹرز اور نامور شخصیات جو جوڑنے والی کرکٹ لیگ گلوبل سلیبریٹی لیگ (جی سی ایل) کی افتتاحی تقریب دبئی میں منعقدہ ہوئی۔ شیفالی بگا کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں بھارت اور پاکستان کی ممتاز شخصیات، معروف کرکٹرز ، معروف فلم اور ٹیلی ویژن ستاروں نے شرکت کی۔
تقریب کے آغاز پر جی سی ایل کے مرحوم بانی چیئرمین عزت مآب شیخ سعود عبداللہ الثانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ ایونٹ میں شریک 5 ٹیموں پاکستان فائر فاکس، انڈین تھنڈرز، افغان واریئرز، بنگل ٹائیگرز اور قطر گلوبل کی جرسی اور لوگو کی رونمائی ہوئی۔ تقریب کی نمایاں خاصیت دو ٹیموں کی شمولیت تھی۔
پاکستان فائر فاکس کے مالک وقاص علوی کی نمائندگی رکٹ لیجنڈز شاہد آفریدی ، عمران نذیر اور وہاب ریاض جبکہ بھارتی ٹیم کے مالک سمت راجپال کی نمائندگی سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور فلمی ستاروں نیہا شرما، ارباز خان اور سہیل خان نے کی جس کے ساتھ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کا بھی آغاز ہوگیا۔
ٹی 10 جی سی ایل کے میچز 27 مئی سے 4 جون 2025 تک قطر کے شہر دوحہ میں ہوں گے پاکستان اور بھارت کے درمیان افتتاحی میچ کے فوری بعد افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ شیکھر دھون اور وہاب ریاض نے دوحہ میچوں کے لئے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ گلوبل سلیبریٹی لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر شاہد آفریدی ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے اور خصوصی طور پر بھارت اور پاکستان کے متوقع مقابلوں کو اجاگر کیا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جی سی ایل
پڑھیں:
8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے : آرمی چیف کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے میں شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت،جسمانی وذہنی استقامت اوراعلیٰ اخلاقی معیارکی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) جانب سے کہا گیا کہ دنیا کی کٹھن ترین جنگی مشقوں میں شمار ہونے والا پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں گیریژن میں اختتام پذیر ہوگئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بے مثال سپاہیانہ خصوصیات کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت،جسمانی وذہنی استقامت اوراعلیٰ اخلاقی معیارکی تعریف کرتے ہوئے کہا اس قسم کی مشقوں سے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے ، پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرأت اور مہارت جیسی سپاہیانہ خصوصیات کوبرقرار رکھا۔ انھوں نے کہا کہ جوانوں نے بے مثال سپاہیانہ خصوصیات کامظاہرہ انسداددہشت گردی جنگ میں بخوبی کیا،،پیٹس ہمیشہ پیشہ ورانہ فوجی صلاحیتوں اور جنگی فہم و فراست کو یکجا کرتے ہوئے ہر سپاہی میں درکار ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔ آرمی چیف نے مشق کے شرکا میں انفرادی اور ٹیم کی سطح پر ایوارڈز تقسیم کیے، بین الاقوامی مبصرین ، شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیٹس مشق میں پاکستان آرمی کی 7 ،پاکستان نیوی کی ایک ٹیم نے حصہ لیا، جبکہ دوست ممالک کی 15 ٹیمز نے مشقوں میں شرکت کی،آئی ایس پی آر بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب اور مالدیپ کی ٹیمز نے حصہ لیا ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان بھی مشقوں میں شامل تھے جبکہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے مبصر کے طور پر مشاہدہ کیا۔ پٹرولنگ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں کی گئی، شرکا نے تجربات ، جدید اختراعات کے تبادلے سے جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ، مشق دوست ممالک کیلئے پیشہ ورانہ اورمسابقتی فوجی سرگرمی کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔