کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخواج کے رکن حماد انصاری نے گرفتار دہشتگرد کو کراچی کے حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کراچی سے تحریک طالبان پاکستان فتنہ الخواج کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق ملزم جمیل احمد عرف قاری صاحب کو لی مارکیٹ پچر روڈ پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا۔ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخواج کے رکن حماد انصاری نے گرفتار دہشتگرد کو کراچی کے حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔ گرفتار دہشتگرد ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر حماد انصاری کو بھیجتا تھا، جسے حماد انصاری بعد میں ایڈیٹنگ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ گرفتار دہشتگرد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گرفتار دہشتگرد

پڑھیں:

کراچی میں پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں داخل

پی ایس ایل 10 میں پیر کوکراچی اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران انکلوزر سے ایک نوعمر تماشائی میدان میں داخل ہوگیا۔

نوعمر تماشائی نے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ملنے کے بعد بابر اعظم  کے قریب جانے کی کوشش کی۔تاہم، اس سے قبل ہی سیکورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے اور اسے قابو کرلیا۔

بعدازاں تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر لے جاکر قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں داخل
  • سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک
  • لیاری سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع
  • میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • تحریک طالبان پاکستان کا بیانیہ اسلامی تعلیمات، قانون، اخلاقیات سے متصادم قرار
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد بہارہ کہو سے گرفتار، ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد