کراچی سمیت سندھ بھر شدید گرمی کی لہر، بارش سے متعلق پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
گرم موسم کی لہر کے دوران لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، خیرپور اور جامشورو اضلاع میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ اسی طرح مغربی لہر کے زیر اثر گرد و غبار کے طوفان کے ساتھ جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کراچی سمیت دیگر شہروں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش سے متعلق پیش گوئی بھی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر کی وجہ سے دیہی سندھ کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری اضافی ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔ گرم موسم کی لہر کے دوران لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، خیرپور اور جامشورو اضلاع میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ اسی طرح مغربی لہر کے زیر اثر گرد و غبار کے طوفان کے ساتھ جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے، جبکہ 10 اپریل کو قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور خیرپور اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران پارہ 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید بینظیر آباد شدید گرمی کی اضلاع میں لہر کے کی لہر
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ گلی نمبر 7 میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او قائد آباد رانا خوشی نے بتایا کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ ذاکر ولد نیاز اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی اطلاعات ک مطابق ذاکر نے اپنے 30 بور پستول کو صاف کرنے کے بعد تین ہوائی فائر کر کے پستول اپنے قریب رکھ لیا تھا کہ اس دوران اس کے 9 سالہ بیٹے نے اسلحہ اٹھایا تو اچانک اس سے گولی چل گئی جو کہ والد کی ٹانگ پر لگی۔
انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے گولی کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
ایئر پورٹ ماڈل کالونی آوٹر سنگل کے قریب گارڈ روم میں پولیس اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔
ایئر پورٹ پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 24 سالہ کانسٹیبل شیراز کے نام سے کی گئی جو کہ اپنے اسلحے کی صفائی کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوا ہے۔
کورنگی کے علاقے 6 نمبر کچی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 28 سالہ شہباز کے نام سے کی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ گولی اسے بازو پر لگی تھی۔
میمن گوٹھ کے علاقے لنک روڈ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ بالاج زخمی ہوگیا۔
میمن گوٹھ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا نیو کراچی فور کے چورنگی اللہ والی کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 25 سالہ ریحان زخمی ہوگیا۔
بلال کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔